یحییٰ السنوار حماس کے نئے سربراہ منتخب

حماس کو نیا سیاسی سربراہ مل گیاہے ۔ حماس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مزاحمتی تحریک حماس نے اپنے سیاسی بیورو کے سربراہ کے طور پر یحییٰ السنور کو منتخب کیا ہے۔ حماس نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے ہنیہ کی جگہ السنور کو اپنے سیاسی بیورو کا نیا سربراہ نامزد کیا ہے۔

اسمٰعیل ہنیہ کی تہران میں ہوئے ایک قاتلانہ حملہ میں شہادت کے ایک ہفتہ بعد یحییٰ السنوار کو نیا سربراہ نامزد کر دیا گیا۔ اسمعیل ہنیہ کی موت کےلئے ایران اور حماس نے اسرائیل کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا، تاہم اسرائیل نے ذمہ داری کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

اسرائیل کی جانب سے یحییٰ السنور کو 7 اکتوبر کو اسرائیل پر ہونے والے حملے کا ماسٹر مائنڈ قرار دیا جاتا ہے۔ یحییٰ السنور کی نوجوانی کا زیادہ تر حصہ اسرائیلی جیلوں میں گذرا ہے۔ اسمٰعیل ہنیہ کی موت کے بعد یحییٰ سنوار حماس میں طاقتور رہنما بن کر ابھرے ہیں۔ غزہ جنگ کے دوران السنور کا حماس کے نئے سربراہ کے طور پر انتخاب کو کافی اہم سمجھا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ غزہ میں گذشتہ 10 ماہ سے جاری جنگ میں اب تک اسرائیلی بمباری اور زمینی کارروائیوں میں کم از کم 40 ہزار سے زیادہ فلسطینی ہلاک ہوچکے ہیں جن میں زیادہ تر تعداد خواتین اور بچوں کی ہے جبکہ ایک لاکھ سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اور لاکھوں بے گھر ہوگئے ہیں۔ ملبہ کی صفائی کیلئے فلسطین کو 15 سال لگ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

اقوام متحدہ اور امریکہ نے بنگلہ دیش میں اقتدار کی پُرامن منتقلی پر زور دیا

Vinkmag ad

Read Previous

ہاکی: بھارت کو جرمنی کے ہاتھوں سیمی فائنل میں شکست، کانسے کے تمغے کے لیے اسپین سے مقابلہ

Read Next

بنگلہ دیش عبوری حکومت کے سربراہ نوبل انعام یافتہ محمد یونس مقرر، پارلیمنٹ تحلیل،خالدہ ضیا جیل سے رہا

One Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular