
حیدرآباد: ممنوعہ تنظیم انڈین مجاہدین (آئی ایم) کے کارکن سید مقبول زبیر کا جمعرات کو دوران علاج انتقال ہو گیا۔ زبیر، کو دھماکوں کے کئی مقدمات کے ساتھ ساتھ قتل اور اقدام قتل کے مقدمات میں سزا سنائی گئی تھی۔ وہ حیدرآباد کی چیرلاپلی سنٹرل جیل میں قید کی سزا کاٹ رہا تھا۔
دہلی کی این آئی اے عدالت نےاکتوبر 2023 میں، 2013 کے دلسکھ نگر بم دھماکے میں سید مقبول، زبیر کو عمر قید کی سزا سنائی، دلسکھ نگر بم دھماکے میں 18 افراد ہلاک اور 130 سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔
سزا سنائے جانے کے بعد مقبول سنٹرل جیل، دہلی میں رکھا گیا۔ نومبر 2023 میں، اسے حیدرآباد اور تلنگانہ کے دیگر حصوں میں درج مقدمات کے لیے قید کی سزا پوری کرنے کے لیے ٹرانزٹ وارنٹ پر حیدرآباد کی چیرلاپلی جیل منتقل کیا گیا۔
زبیر آئی ایم ماڈیول کا ایک اہم آپریٹو تھا اور اس پر 2006 اور 2007 کے دوران ملک بھر میں متعدد دھماکوں میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔ مزید برآں، اسے نظام آباد ضلع اور افضل گنج، حیدرآباد میں کیے گئے قتل کے مقدمات میں سزا سنائی گئی تھی۔ زبیر کا تعلق ریاست مہاراشٹر کے نانڈیڑ سے تھا۔