آسام میں تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے فوجی جوان کی موت

نلگنڈہ: تلنگانہ سے تعلق رکھنے والا ہندوستانی فوج کا ایک سپاہی آسام میں خدمات انجام دیتے ہوئے فوت ہوگئے۔ متوفی 24 سالہ اریتی مہیش کا تعلق ضلع نلگنڈہ کے انمولا منڈل کے مداری گوڈیم سے تھا۔

مہیش، گزشتہ ڈیڑھ سال سے آسام میں تعینات تھے، موسم کی خرابی کی وجہ سے صحت کے مسائل کا شکار ہو گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ مہیش بیمار ہو گئے تھے اور ہسپتال میں داخل کئے گئے۔ اور کل رات ان کا انتقال ہو گیا۔

مہیش کی موت کی اطلاع ہندوستانی فوج کے اہلکاروں کی طرف سے والدین تک پہنچتے ہی گاؤں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ آسام حکومت ان کی میت کو نلگنڈہ بھیجنے کے انتظامات کر رہی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

بی آر ایس کے اراکین مقننہ نے لوئر مانیرو ڈیم ریزروائر کا معائنہ کیا

Read Next

حیدرآباد: دلسکھ نگر بم دھماکہ کیس میں سزا کاٹنے‌ والے انڈین مجاہدین کے کارکن کی موت

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular