
مُلگ:ضلع مُلگ میں جمعہ کو پولیس کے ساتھ تصادم میں ایک ماؤنواز مارا گیا۔ ذرائع کے مطابق بالے پلی سرحدی علاقے میں پولس کا ماؤنوازوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
اس واقعہ میں نرسمپیٹ ڈویژن کے سکریٹری بدرودالم شامل تھے اور اس کے نتیجے میں بھوپال پلی ضلع کے گولا بدرم گاؤں سے ایک ماؤنواز کی موت ہو گئی مہلوک کی شناخت اشوک کے نام سے ہوئی ۔ انکاونٹر میں کئی دیگر کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
پولیس فی الحال زخمی نکسلیوں کو تلاش کرنے کے لیے جنگل میں کومبنگ آپریشن کر رہی ہے۔