آندھرا، ضلع ایلور میں سڑک حادثہ، ایک ہی خاندان کے تین افراد ہلاک ،2زخمی

آندھرا پردیش کے ایلورو ضلع میں ایک کار سڑک کے کنار رکی ہوئی ایک کنٹینر ٹرک سے ٹکراگئی۔ اس حادثہ میں ایک خاندان کے تین افراد ہلاک ہو گئے اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔

یہ حادثہ دوارکا تروملا منڈل کے لکشمی نگر کے قریب ہائی وے پر اس وقت پیش آیا جب کار سڑک کے کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔

حیدرآباد کی ایک سافٹ ویئر کمپنی میں انٹرویو دینے کے بعد گھر واپس آنے والی ایک نوجوان خاتون اسکی ماں اور بیٹےکی حادثہ میں موت ہوگئی۔

رچابٹونی بھاگیہ شری (26) اپنے خاندان کے ساتھ مشرقی گوداوری ضلع کے راجاولو لوٹ رہی تھیں۔ اس کا دو سالہ بیٹا رچا بٹونی ناگا نتن کمار اور ماں بوما کملا دیوی (53) کی بھی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

بھاگیہ شری کا دوسرا بیٹا ناگا شن مکھ اور ڈرائیور ومشی زخمی ہوگئے اور دونوں کو ایلورو کے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

Vinkmag ad

Read Previous

طلبا تنظیموں کے نمائندے اور ڈی ایس سی امیدواروں کا دفتر کمشنر اور ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن پر احتجاج، ڈی ایس سی کو ملتوی کرنےکی مانگ

Read Next

متحدہ اے پی کے سابق وزیراعلی راج شیکھرریڈی کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular