
حیدرآباد: مختلف طلبا تنظیموں اور ڈی ایس سی ملازمت کے خواہشمندوں کی بڑی تعداد نے پیر کو صبح 11 حیدرآباد کے علاقہ سیف آباد میں کمشنر اور ڈائریکٹر اسکول ایجوکیش کے دفتر پر احتجاج کیا۔ احتجاجیوں کو پولیس نے حراست میں لیکر گوشہ محل اسٹیڈیم منتقل کیا۔
سینکڑوں ڈی ایس سی کے امیدوار اور طلبہ تنظیمیں سیف آباد میں اسکول ایجوکیشن آفس کے پاس جمع ہوئیں اور حکام سے بھرتی کے امتحان کو تین ماہ کے لیے ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین سڑک پر بیٹھ گئے تو پولیس حرکت میں آگئی اور انہیں حفاظتی تحویل میں لے لیا۔ پولیس نے انہیں گوشہ محل پولیس اسٹیڈیم منتقل کر دیا۔ احتجاجیوں نے ڈی ایس سی کو 3 ماہ کے لیے ملتوی کرنے، اور ڈی ایس سی امیدواروں کے لئے میگا ڈی ایس سی میں سے 25 ہزار آسامیاں پر کرنے کا مطالبہ ہے۔