متحدہ اے پی کے سابق وزیراعلی راج شیکھرریڈی کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت

آندھرا پردیش کے سابق وزیراعلی اور وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے صدر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے ضلع کڑپہ کے ایڈوپُلاپایہ میں اپنے والد و متحدہ آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی وائی ایس راج شیکھر ریڈی کی 75 ویں یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

جگن موہن ریڈی کے ساتھ آنجہانی وائی ایس راج شیکھرریڈی کو خراج عقیدت پیش کرنے والوں میں ان کی والدہ وائی ایس وجئے اماں،جگن موہن ریڈی کی بیوی وائی ایس بھارتی اور خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ تھے۔

اس پروگرام میں راج شیکھرریڈی کے حامیوں،پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ،ارکان اسمبلی، ارکان کونسل، سابق وزراء،سابق ارکان اسمبلی، مقامی لیڈروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Vinkmag ad

Read Previous

آندھرا، ضلع ایلور میں سڑک حادثہ، ایک ہی خاندان کے تین افراد ہلاک ،2زخمی

Read Next

راج شیکھرریڈی کی یوم پیدائش،راہل گاندھی نے پیش کیا خراج عقیدت

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular