
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ جمعرات کو آصف آباد، منچریال، جے شنکر بھوپال پلی، ملگ، بھدرادری کوتہ گوڑم،کھمم، ورنگل، ہنمکنڈہ،جنگاوں،سدی پیٹ، میڑچل ملکاجگری، میدک، کاماریڈی اضلاع میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ جمعہ کو بھی عادل آباد، آصف آباد، منچریال، نرمل، راجنا سرسلہ، کریم نگر، پداپلی، جے شنکر بھوپال پلی، ملگ، بھدرادری کوتہ گوڑم، رنگاریڈی، وقارآباد، سنگاریڈی، محبوب نگر میں بھی یہی صورتحال رہنے کا امکان ہے۔
اگلے سات دنوں کے دوران ریاست میں کئی مقامات پرہلکی تااوسط یا گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔جنوب مغربی مانسون تلنگانہ میں کمزور ہوگیا ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں ایک یا دو مقامات پر بارش ہوئی ہے۔