
تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے آر ٹی سی بسوں کے کرایہ میں اضافہ ہونے سے متعلق سوشل میڈیا میں گشت کرنے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے کارپوریشن کے ذرائع نے بتایا کہ ٹول ٹیکس میں اضافے کے پیش نظر سوشل میڈیا پر یہ بات پھیلائی جارہی ہے کہ آر ٹی سی بسوں کے کرایوں میں اضافہ ہوا ہے۔
کارپوریشن نے کرایوں میں اضافے کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے واضح کیا کہ آر ٹی سی بسوں کے عام کرایوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔اور واضح کہ نارمل چارجز بدستور برقرار ہیں۔
مرکزی حکومت نے حال ہی میں ہائی ویز پر ٹول چارجز بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، بڑھے ہوئے ٹول چارجز کے مطابق کارپوریشن نے ٹکٹ میں ٹول سیس میں ترمیم کی ہے۔ آر ٹی سی انتظامیہ نے صرف ٹول پلازوں والے روٹس پر ٹول سیس میں ترمیم کی ہے۔ ٹی جی ایس آر ٹی سی نے واضح کیا ہے کہ ریگولر روٹس پر ٹکٹ چارجز میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔