
محبوب نگر ادارہ جات مقامی کی ایم ایل سی نشست پر کامیاب نوین کمار ریڈی نے حلف لیا۔ تلنگانہ کونسل کے صدرنشین جی سکھیندر ریڈی نے انہیں قانون ساز کونسل کے اپنے چیمبر میں حلف دلایا۔
اس پروگرام میں سابق وزراء محمود علی، سبیتا اندرا ریڈی، نرنجن ریڈی، سرینواس گوڑ، ستیہ وتی راٹھور، سابق ارکان اسمبلی اور ایم ایل ایز نے شرکت کی۔بعد ازاں ایم ایل سی نوین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہیں ایم ایل سی بننے کا موقع دینے پر بی آرایس سربراہ کے چندرشیکھر راو کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ اپنی کامیابی تلنگانہ کے شہداء کو وقف کررہے ہیں۔ انہوں نے مقامی تنظیموں کے نمائندوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان پر اعتماد کیا۔ نوین کمار ریڈی نے محبوب نگر ادارہ جات مقامی حلقہ کے ضمنی انتخاب میں بی آر ایس امیدوار کی حیثیت سے کامیابی حاصل کی تھی۔ یہ سیٹ ایم ایل سی کے نارائن ریڈی کے گزشتہ انتخابات میں ایم ایل اے کے طور پر کامیاب ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی۔