
محکمہ تعلیمات نے تلنگانہ میں نصابی کتابوں کو واپس لینے کے احکامات جاری کئے۔ عہدیداروں نے گذشتہ روزا سکولوں میں پہلی سے دسویں جماعت کے طلباء میں نصابی کتب اور ورک بک تقسیم کئے تھے۔
محکمہ تعلیم نے کتابوں میں دیباچہ بغیر کسی ردوبدل کے شائع کردیا تھا۔اس کے متنازعہ ہونے کے سبب ان کتابوں کو واپس لینے کے احکامات جاری کئے گئے تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ ان کتابوں کو دوبارہ کب تقسیم کیا جائے گا۔
حکومت کے اس قدم پر تنقید کی جا رہی ہے۔عوام کاکہنا ہے کہ حکومت کے ان نامناسب اقدامات کی وجہ سے طلبہ کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔