
ضلع نلگنڈہ میں پولیس نے دس ٹن راشن کے چاول ضبط کرلئے۔ پولیس کے مطابق ضلع کے دامرچرلہ منڈل کے واڑا پلی پولیس نے تین بولیرو گاڑیوں کو ضبط کرلیا جن میں راشن کے چاول کی غیرقانونی اسمگلنگ کی جارہی تھی۔
اسی دوران مریال گوڑہ رورل پولیس اسٹیشں کے حدود میں 8 ٹن راشن کے چاول منتقل کرنے والی ایک اورگاڑی کو ضبط کرلیا گیا۔ پولیس انتباہ دیا ہے کہ اگر کوئی عوامی نظام تقسیم کے چاولوں کی اسمگلنگ کرتا ہوا پایا گیا تو ان افراد کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔