
آندھراپردیش کے ضلع کرشنا میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو افرادشدید زخمی ہوگئے۔یہ حادثہ پامورو بائی پاس روڈ کے قریب اُس وقت پیش آیا جب ایک لاری نے 6گاڑیوں کو ٹکر دے دی۔
اس حادثہ میں کار میں سوار دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ان کو علاج کیلئے قریبی اسپتال منتقل کیاگیا۔اچانک لاری کا بریک لگانے پرسامنے جانے والی گاڑیوں سے یہ لاری ٹکراگئی اور دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔علاقہ میں شدید کہر کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا۔