رعیتو کمیشن اور ایجوکیشن کمیشن جلد قائم کرنے ریونت ریڈی کا اعلان

وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی سے سول سوسائٹی کے نمائندوں کی ملاقات۔اس موقع پر وزیر اعلی نے کہا ہماری حکومت بنتے ہی دھرنا چوک کو بحال کردیا گیا ۔پرجا بھون کو لوگوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ پرجا پالناکے ذریعے فلاحی اسکیموں کے لیے درخواستیں وصول کررہےہیں۔

وزیر اعلی نے‌ کہا دو کمیشن بنانا چاہتے ہیں، رعیتو کمیشن اور ایجوکیشن کمیشن ۔ جلد ہی دو کمیشنوں کا اعلان کرنے جا رہے ہیں۔تعلیمی کمیشن فیصلہ کریگا کہ ہمارا تعلیمی نظام کیا ہونا چاہیے۔

ایس سی، ایس ٹی، بی سی اقلیتی تعلیمی ادارہ 25 ایکڑ میں ایک مربوط کیمپس میں قائم کیا جائے گا۔اسے کوڑنگل میں ایک پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر قائم کیا جائے گا۔اس کا مقصد ذات پات اور مذہبی تفریق کو مکمل طور پر ختم کرنا ہے۔

ہم فصل بیمہ اسکیم کو بھرپور طریقے سے نافذ کرنے جا رہے ہیں۔فصل کی گردش کی اسکیموں کو زیادہ ترجیح دینے کا فیصلہ کیا ہے۔پچھلی حکومت کی الجھنیں دور کیں اور نوکریاں دی ہے۔یو پی ایس سی کی طرز پر ٹی ایس پی ایس سی کے ذریعے بھرتیاں کی جائینگی۔

قول دار کسانوں کے تحفظ کے حوالے سے آل پارٹی اجلاس منعقد کیا جائے گا۔
ہم سب کی تجاویز اور مشورے کی بنیاد پر قول دار کسانوں کے تحفظ کے لیے ایک قانون لانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔رعیتو بھروسہ ایک سرمایہ کاری امداد ہے۔ایک وسیع بحث چاہتے ہیں کہ رعیتو بھروسہ کس کو دینا چاہیے۔

ہم نے اسمبلی میں معاشی صورتحال، بجلی کی صورتحال اور آبپاشی کے شعبے کی صورتحال پر مکمل تفصیلات کے ساتھ وائٹ پیپر جاری کیا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

میڈی گڈہ پروجیکٹ کی جنگی خطوط پر تعمیر کرنا حکومت کی ذمہ داری۔ہریش راو

Read Next

تلنگانہ نے دوبارہ پی ایم ایف بی وائی اسکیم کو اپنایا، حکومت کسانوں کے ساتھ : سی ایم

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular