
ضلع سوریہ پیٹ کوداڈ میں سڑک حادثہ پیش آیا۔ 4 افراد ہلاک ہوگئے ۔ موتے منڈل کے مرکز کی قومی شاہراہ پر یہ حادثہ ہوا ہے۔ مدھیرا ڈپو سے تعلق رکھنے والی ایک بس نے کام پر جانے والے آٹو سے ٹکر دے دی۔ جس میں تین مزدور جاں بحق، 11 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
ہلاک ہونے والوں کی شناخت کرلی گئی ہے۔ مونگالامنڈل کے راماسمودرا کے طور پر کی گئی ہے۔ موتے منڈل کے برکاچرللو میں مرچ کے کام کے لیے جاتے وقت یہ حادثہ پیش آیا۔
حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس مقام حادثہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کردیا گیا جبکہ نعشوں کو بغرض پوسٹ مارٹم مردہ خانہ منتقل کردیا گیا۔ حادثہ اس قدر بھیانک تھا کہ سڑک پر نعشیں پڑی ہوئی تھیں اورزخمی تڑپ رہے تھے۔