لوک سبھا کی زیادہ نشستوں پرکامیابی کیلئے منصوبہ تیار کریں، کےسی وینوگوپال کا تلنگانہ کانگریس لیڈروں کو مشورہ

اے آئی سی سی کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے تلنگانہ کانگریس کے لیڈروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ لوک سبھا انتخابات میں زیادہ نشستوں پرکامیابی کے لیے منصوبہ تیار کریں۔

کےسی وینوگوپال نےشہرحیدرآباد کی شمس آباد پورٹ گرانڈ ہوٹل میں اے پی پی سی سی صدر وائی ایس شرمیلا کے بیٹے کے استقبالیہ میں شرکت کے بعد 11 بجے شب ہوٹل تاج کرشنا میں وزیراعلی ریونت ریڈی سے ملاقات کی۔اس موقع پر ریاستی کانگریس امور کی انچارج دیپا داس منشی،نائب وزیراعلی ملوبھٹی وکرامارکا، وزراء اتم کمارریڈی، پی سرینواس ریڈی، پونم پربھاکربھی موجود تھے۔

اس اجلاس کے موقع پر ریاست کی تازہ سیاسی صورتحال سے کے سی وینوگوپال نے واقفیت حاصل کی۔ ساتھ ہی لوک سبھا کے امیدواروں کا انتخاب، دیگر پارٹیوں کے لیڈروں کی کانگریس میں شمولیت، نامزد عہدوں کو پُرکرنے،اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کی تلنگانہ آمد کے مسئلہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

تلنگانہ:کپاس کی مل میں بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی

Read Next

قابل اعتراض پوسٹوں پر شرمیلا کی پولیس سے شکایت، مقدمات درج

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular