قابل اعتراض پوسٹوں پر شرمیلا کی پولیس سے شکایت، مقدمات درج

اے پی کانگریس کی صدر وائی ایس شرمیلا نے ان کی شبیہ کو خراب کرنے کیلئے سوشیل میڈیا پر کئے گئے قابل اعتراض پوسٹوں کے خلاف حیدرآباد سائبر کرائم پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ انہیں دہشت زدہ کرنے کیلئے مجرمانہ ارادے سے یہ سوشیل میڈیا پوسٹ کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ یوٹیوب چینلس اور دیگر سوشل میڈیا کے علاوہ بعض افراد بے بنیاد معلومات پھیلا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ان پوسٹوں سے خواتین کی ساکھ متاثر ہوتی ہے۔

شرمیلا کی شکایت کی بنیاد پر دو مقدمات درج کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ سوشیل میڈیاپر نامناسب تبصروں سے ان کی شخصیت کو نیچا دکھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے خاندان کی ساکھ خطرے میں ہے۔ شرمیلا نے پولیس سے کہا کہ وہ ا یسے افراد کے خلاف کارروائی کرے۔

Vinkmag ad

Read Previous

لوک سبھا کی زیادہ نشستوں پرکامیابی کیلئے منصوبہ تیار کریں، کےسی وینوگوپال کا تلنگانہ کانگریس لیڈروں کو مشورہ

Read Next

حیدرآباد۔وجئے واڑہ قومی شاہراہ پر سڑک حادثہ۔ایک ہلاک۔چارافرادشدیدزخمی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular