
حیدرآباد ۔ ایک چالباز بلیک میلر خاتون کو حیدرآباد کی کاچیگوڑہ پولیس نے گرفتارکرلیا۔ تفصیلات کے بموجب 30سالہ نعیمہ سلطانہ اس علاقہ کے ویمنس ہاسٹل میں مقیم تھی جو پہلے بھی بلیک میل کرکے رقم حاصل کرنے کے واقعات میں ملوث بتائی گئی ہے۔
ہاسٹل کے اونر شیام بابو نے اس کے رویہ کی اطلاع ملنے پر ہاسٹل خالی کردینے کو کہا جس پر خاتون نے 75 ہزارروپئے ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔ خاتون کا مطالبہ سن کر ہاسٹل کا مالک حیرت زدہ رہ گیا اوراس نے وجہہ دریافت کی جس پر خاتون نے بتایا کہ اگروہ رقم نہیں دے گا تو وہ اس کے خلاف جھوٹی ریپ کی شکایت درج کرواکراسے جیل کی ہوا کھلائے گی۔ ہاسٹل کے اونرنے پولیس سے شکایت کی اورپولیس نے چالباز خاتون کو گرفتارکرلیا۔