سرخ صندل کے اسمگلرس نے پولیس کانسٹیبل کو ٹکر دے کر ہلاک کردیا

سرخ صندل کی لکڑی کے اسمگلرس نے ایک پولیس اہلکار کو ٹکر دے کر جان لے لی۔ یہ افسوسناک واقعہ ریاست آندھرا پردیش کے ضلع انامیا میں پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق کیوی پلی منڈل کے چینی پلے کے پاس سرخ صندل کی لکڑی کی اسمگلنگ کی ٹاسک فورس کو پیر کی رات اطلاع ملی۔ پولیس نے سنڈو پلی سرحد کے تالاب کے پاس رکاوٹ کھڑی کی تاکہ اس گاڑی کو پکڑا جاسکے۔

اس دوران وہاں سے گزرنے والی سرخ صندل کے لوڈ سے لدی گاڑی کو کانسٹیبل گنیش نے روکنے کی کوشش کی۔ اسمگلرس نے بچنے کی کوشش میں کانسٹیبل کی گاڑی کو ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں کانسٹیبل شدید طور پر زخمی ہو گیا تھا، ساتھیوں نے اسے علاج کیلئے پیلیرو کے دواخانہ منتقل کیا جہاں ڈاکٹرس نے اسے بعد معائینہ مردہ قرار دیا۔

پولیس نے تعاقب کرتے ہوئے اسمگلرس کی گاڑی کو ضبط کر لیا اور دو افراد کو حراست میں لیا گیا ہےجبکہ ان کے تین ساتھی فراری میں ہیں پولیس انہیں تلاش کر رہی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

سی اے اے پر مرکزی وزیر کا یوٹرن

Read Next

بس کی کھڑکی سے سر باہر نکالنے والے نوجوان کی موت

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular