بس کی کھڑکی سے سر باہر نکالنے والے نوجوان کی موت

بس میں سفر کے دوران قئے آنے پر کھڑکی سے سر باہر نکالنے والے نوجوان کی دوسری گاڑی کی ٹکر سے موت ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق 27 سالہ ایسو جو کہ واچ مین بتایا گیا ہے کونڈاپور علاقے میں مقیم تھا۔ کل وہ آبائی مقام دیورکنڈہ جانے کے لیے املی بن بس ڈپو سے آر ٹی سی بس میں سوار ہوا۔

شہر کے مضافاتی علاقے یاچارم منڈل کے گنگل کے قریب اسے قئے آنے لگی اس نے بس کی کھڑکی سے سر باہر نکالا اور قئے کررہا تھا کہ اسی دوران وہاں سے گزرنے والی ڈی سی ایم ویان نے اسے ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں نوجوان موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ متعلقہ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

سرخ صندل کے اسمگلرس نے پولیس کانسٹیبل کو ٹکر دے کر ہلاک کردیا

Read Next

چندر شیکھر راؤ تین مہینے بعد پارٹی دفتر تلنگانہ بھون کا کیا دورہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular