
حیدرآباد ۔ ملکاجگری پولیس نے کم قیمت پر سونا فروخت کرنے کا جھانسہ دینے والے دو ملزمین کو گرفتارکرلیا جو شوہر بیوی بتائے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق نیو وینکٹیشورا نگر کی رہنے والی اندراجا نامی خاتون کے پاس 22جنوری کو ایک خاتون اور ایک شخص رجوع ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ ان کے پاس سونا ہے اور ایک لاکھ چالیس ہزار روپے میں انھوں نے یہ سونا اس خاتون کو فروخت کردیا۔
زیورات فروخت کرنے والے افراد کے جانے کے بعد جب دوسرے دن اندراجا نے سنار کے پاس جاکر جانچ کروائی تو پتہ چلا کہ یہ زیور نقلی ہے۔ اس سلسلہ میں پولیس نے کیس درج کرکے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمین کی شناخت 46 سالہ وینکٹیشورلو اور 40 سالہ تروپتماں کے طور پر کی۔ یہ دونوں ملکاجگری علاقہ کے رہنے والے شوہر بیوی بتائے گئے ہیں۔ پولیس نے ان دونوں کو گرفتارکرلیاہے۔