
حیدرآباد رچہ کنڈہ کمشنریٹ نریڈ میٹ پولیس اسٹیشن کے حدود میں ایک ضعیف خاتون کے گلے سے طلائی زیورچھین کر فرارہونے کی واردات پیش آئی۔ ضعیف خاتون کروپا کامپلکس کے قریب مکان کے سامنے رنگولی بنارہی تھی کہ ایک نوجوان اس کے قریب پہنچا اور پتہ پوچھنے کے بہانے خاتون کے گلے سے طلائی زیورچھیننے کی کوشش کی۔
اسی دوران ضعیف خاتون مزاحمت کرنے کے دوران نیچے گرگئی۔اس نوجوان نے اس کا طلائی زیورچھین لیا اور وہاں پہلے سے ہی بائیک پر موجود اپنے ساتھی کی گاڑی پر بیٹھ کر فرارہوگیا۔ پتہ چلا کہ تین افراد نے رہزنی کی واردات انجام دی ہے۔ انہوں نے خاتون کے گلے سے زائدہ ساڑھے تین تولہ وزنی دلائی زیور چھین لیا۔
طلائی چین چھیننے کا یہ منظروہاں قریب میں موجود سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہوگیا۔اس بات کی شکایت پولیس سے کی گئی جس نے وہاں پہنچ کر سی سی ٹی وی فوٹیج کا تجزیہ کیا اور تفصیلات حاصل کی۔پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر ملزم کی تلاش کا کام کررہی ہے۔