تلنگانہ:خاندانی جائیداد کی تقسیم کا تنازعہ،بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کا قتل کردیا

اراضی کے تنازعہ پر تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع کے کمبھاپلی گاوں میں چھوٹے بھائی کو بڑے بھائی نے قتل کردیا۔ ملزم نے باپ پر بھی حملہ کردیاجس میں وہ شدید طورپرزخمی ہوگیا۔ یہ واردات کل شب پیش آئی۔

پولیس کے مطابق 45سالہ کے پربھو نے اپنے چھوٹے بھائی 42سالہ کے انجینلو اور اپنے باپ65سالہ کے چندرئیا پر حملہ کردیا۔اس حملہ کے نتیجہ میں انجنیلوموقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ باپ شدید طورپر زخمی ہوگیا جس کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیاگیا ہے۔

ارکان خاندان کے مطابق چندرئیا نے اپنے بیٹوں میں اپنی اراضی مساوی طورپر تقسیم کی تھی جس کے بعد اس نے اراضی کا کچھ حصہ اپنے لئے رکھ لیاتھا۔ایک ہی اراضی پر کاشت کے مسئلہ پر دونوں بھائیوں میں جھگڑا ہوا۔انجینلو کی بیوی نے الزام لگایا کہ پربھو کی بیوی اور بیٹے نے ان کے شوہر پربھو کی آنکھ میں مرچ پاوڈرڈالنے کے بعد اس پر کلہاڑی سے حملہ کردیا۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا۔انجینلو کے پسماندگان میں اہلیہ اور دو بیٹے ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

بی آر ایس سربراہ چندر شیکھر راؤ یکم فروری کو رکن اسمبلی کا لیں گے حلف

Read Next

اے پی:بھینسا کے حملہ میں ایک خاتون زخمی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular