
حیدرآبا۔ تلنگانہ اسٹیٹ ویمنس کمیشن نے خاتون پولیس کانسٹبلس کی جانب سے چوٹی پکڑ کر طالبہ کو گرادینے کے واقعہ کا ازخود نوٹ لیا ہے۔ ویمنس کمیشن واقعہ کی جامع تحقیقات کرتے ہوئے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی۔
راجندر نگر میں واقع اگریکلچر یونیورسٹی کی اراضی ہائیکورٹ کی تعمیر کیلئے مختص کرنے کے خلاف چہارشنبہ کو اے بی وی پی کے طلبہ کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔ اس دوران اسکوٹی پر سوار دو خواتین ملازمین پولیس نے تعاقب کیا۔ پپیچھے بیٹی خاتون نے ایک طالبہ کے بال پکڑلئے جس کے نتیجہ میں وہ توازن کھوکر گرپڑی تھی۔