
صدر کل ہند مجلس اتحادالمسلمین بیرسٹر اسدالدین اویسی نے یوم جمہوریہ کے موقع پر جمعہ کے روز حیدرآباد کے پرانے شہر مدینہ سرکل میں ترنگالہرایا۔
ہر سال کی طرح اسدالدین اویسی نے تاریخی چارمینار کے قریب مدینہ سرکل پر ترنگالہرایا۔حیدرآباد کے ایم پی کے ساتھ پارٹی کے مقامی قائدین اور تاجرین موجود تھے۔
پرانے شہر کے دیگر علاقوں میں مجلس کے ارکان مقننہ اور کارپوریٹرس نے بھی یوم جمہوریہ کے پیش نظر قومی پرچم لہرایا۔اور عوام کو یوم جمہوریہ کی مبارکباد پیش کی۔