
حیدرآباد ۔ باپ کو بندوق سے دھمکانے کا واقعہ الوال پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔ سبھاش نگر کے رہنے والے ریٹائرڈ فوجی تھامس کا بیٹا ڈانک تھامس جس کی عمر 29 سال بتائی گئی ہے شراب کا عادی ہو گیا تھا۔ دو ماہ قبل باپ نے اسے باز آباد کاری کے مرکز میں بھرتی کروایا۔ تین دن قبل وہ وہاں سے گھر پہنچا۔ گھر میں باپ بیٹے کے درمیان کسی مسئلہ جھگڑا ہوا۔ برہمی کے عالم میں ڈانمک نے اپنے باپ کی ڈبل بیرل گن سے لے کر انہیں دھمکایا۔
نوجوان کی ماں نے پولیس سے شکایت کی۔ پولیس نے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ فوجی نے گن لائسنس کو رینول نہیں کروایا تھا جس پر باپ کے خلاف بھی کیس درج کر لیا گیا۔ بعد ازاں فوجی اور اس کے بیٹے دونوں کی گرفتاری عمل میں آئی۔