
حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے کہا کہ فروری کے مہینہ سے 200 یونٹ مفت برقی کے وعدہ پر عمل کیا جائے گا۔ آج گاندھی بھون میں کانگریس انتخابی منشور کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی بعد کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے میڈیا سے بات کی۔
ریاستی وزیر نے کہا کہ ما قبل انتخابات کیے گئے تمام وعدوں کو اندرون 100 پورا کیا جائے گا اور اگلے مہینے سے مفت برقی کے وعدہ پر عمل آوری کی جائے گی۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ سابق حکومت کی وجہ سے ریاست قرض کے دلدل میں ڈوب گئی ہے۔ اسی لیے وعدوں پر عمل آوری میں تاخیر ہو رہی ہے۔