
دہلی کی عام آدمی پارٹی حکومت نے گورنمنٹ اسکولوں میں ہر منگل کو ‘سندرکنڈ پاٹھ’ اور ‘ہنومان چالیسہ’ پڑھنے کا پروگرام بنایاہے۔اے آئی ایم آئی ایم کے صدر بیرسٹر اسد الدین اویسی نے دہلی کی ارویند کیجروال حکومت کے فیصلہ پر ردعمل ظاہر کیا۔
اویسی نے کہا کہ ملک میں ہندوتوا سیاست کے لئے مقابلہ چل رہا ہے۔ عام آدمی پارٹی، بی جے پی اور آر ایس ایس میں کوئی فرق نہیں ہے ۔عاپ ، بی جے پی ۔آرایس ایس تینوں ایک ہی ہیں۔انھوں نے سوال کیاکہ 2024 میں عام آدمی پارٹی بی جےپی کو کیسے ہرائے گی ۔
اسدالدین اویسی نے کہا کہ اکثریت ووٹ حاصل کرنے کی جنگ چل رہی ہے۔ سیاسی پارٹیوں میں خود کو ہندوتوا کے اصل جانشین ثابت کرنے کیلئے مقابلہ کیا جا رہا ہے۔ اکثریت طبقہ کے ووٹ لینے کےلئے ایسا کیا جا رہا ہے۔ایسا لگتا ہےکہ سیکولرزم دفن ہو رہا ہے۔