پتنگ بازی کے دوران حیدرآباد میں ایک اور موت

حیدرآباد ۔ شہر کے علاقہ رحمت نگر میں پتنگ بازی کے دوران عمارت سے گر کر ایک نوجوان کی موت ہو گئی۔ متوفی کی شناخت 21 سالہ چوہان سریدیو کے طور پر کی ہے۔ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ پتنگ بازی کررہا تھا کہ اس دوران یہ حادثہ پیش آیا۔

شبہ کیا جاتا ہے کہ اس نے اپنے دوستوں کے ساتھ مئے نوشی کی تھی اور حالت نشہ میں پتنگ بازی کررہا تھا کہ حادثہ کا شکار ہوگیا۔ متوفی کے والد نے مدھورا نگر پولیس اسٹیشن میں چوہان کے چھ دوستوں کے خلاف شکایت درج کروائی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور تفتیش کر رہی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

سرمایہ کاروں کوراغب کرنے کےلئےعالمی معاشی فورم میں حکومت تلنگانہ کی مہم

Read Next

حیدرآباد کے خانگی ہاسپٹل میں شیرخوار کی موت ۔ رشتہ داروں کا احتجاج

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular