
بی آر ایس پارٹی کے کارگذار صدر کے ٹی آر نے کہا کہ کانگریس حکومت کو ٹیکسٹائل انڈسٹری کو بحران میں جانے سے روکنے کے لیے پچھلی حکومت کے شروع کیے گئے پروگراموں کو جاری رکھتے ہوئے فوری طور پر مزید پروگرام شروع کرنے چاہئیں۔
سری سلہ کی ملبوسات کی صنعت میں جاری بحران پر کے ٹی آر کا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سری سلہ کی ٹیکسٹائل انڈسٹری نے پچھلے دس سالوں میں زبردست ترقی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معیاری پاورلوم کے اعلیٰ ہنر مند بافندوں نے نہ صرف ترقی کی ہے بلکہ اپنے کام کو بھی بڑھایا ہے۔اس کی بڑی وجہ بی آر ایس حکومت کی طرف سے پچھلے دس سالوں میں فراہم کیا گیا تعاون ھے۔کانگریس حکومت کو پاورلوم ٹیکسٹائل انڈسٹری کے ساتھ بھی کھڑا ہونا چاہیے۔
پچھلی حکومت کے شروع کیے گئے مختلف پروگراموں کو جاری رکھتے ہوئے اس صنعت کو مضبوط بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔حکومت کے تعاون سے اس شعبے میں تمل ناڈو میں تروپور کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کے ساتھ برابری کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت ہے۔ لیکن گزشتہ 15 دنوں سے اس شعبے کے حوالے سے جو خبریں آرہی ہیں وہ تشویشناک ہیں۔اگر حکومت نے فوری جواب نہ دیا تو یہ صنعت سنگین بحران کا شکار ہو جائے گی۔