تلنگانہ:نئے سال کی تقریب میں شرکت کے بعد واپسی کے دوران سڑک حادثہ۔ماں اوربیٹی ہلاک

نئے سال کی تقریب میں شرکت کے بعد واپسی کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں ماں اوربیٹی ہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ تلنگانہ کے ضلع منچریال میں پیش آیا۔مہلوکین کی شناخت نرملااورسواتی کے طورپر کی گئی ہے۔

دونوں نئے سال کے موقع پر چرچ میں منعقدہ دعائیہ اجتماع میں شرکت کے بعد کل شب واپس ہورہی تھیں کہ سڑک عبور کرنے کے دوران تیز رفتار بولیرو گاڑی نے انہیں ٹکردے دی۔

حادثہ اتناشدید تھا کہ دونوں ماں اوربیٹی موقع پرہی ہلاک ہوگئے۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے ان کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا اور اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

Vinkmag ad

Read Previous

آندھراپردیش کے ضلع پرکاشم میں سڑک حادثہ۔تین نوجوان ہلاک

Read Next

تلنگانہ اورآندھراپردیش میں سردی کی شدت میں اضافہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular