تلنگانہ اورآندھراپردیش میں سردی کی شدت میں اضافہ

دونوں تلگوریاستوں تلنگانہ اورآندھراپردیش میں شدید کہر کے ساتھ سردی کی شدت میں بھی اضافہ درج کیاگیا ہے ۔سردی کی شدت میں روزبروزاضافہ درج کیاجارہا ہے۔ گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران سردی کی لہر میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔

دونوں ریاستوں کے ایجنسی علاقے شدید طورپر سردی سے متاثر ہیں۔ بعض مقامات پر درجہ حرارت واحد عددتک جاپہنچا ہے۔ تلنگانہ کے متحدہ ضلع عادل آباد،اے پی کے وشاکھاپٹنم علاقوں میں اقل ترین درجہ حرارت ریکارڈ کیاگیا ہے۔

اے پی کے پاڈیرو میں 13.9ڈگری سلسیس،اراکو میں 14ڈگری،چنتاپلی میں 14.5ڈگری درجہ حرارت ریکارڈکیاگیا ہے۔شام میں چاربجنے کے ساتھ ہی سردی کی لہر میں اضافہ درج کیاجارہا ہے جس سے معمرافراداوربچے متاثر ہورہے ہیں۔ اسی دوران محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ دودنوں تک دونوں ریاستوں میں اسی طرح کی صورتحال کاامکان ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

تلنگانہ:نئے سال کی تقریب میں شرکت کے بعد واپسی کے دوران سڑک حادثہ۔ماں اوربیٹی ہلاک

Read Next

تلنگانہ کے ضلع سوریاپیٹ میں سڑک حادثہ۔نویں جماعت کی طالبہ ہلاک

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular