آندھراپردیش کے ضلع پرکاشم میں سڑک حادثہ۔تین نوجوان ہلاک

آندھراپردیش کے ضلع پرکاشم میں پیش سڑک آیا۔بائیک اور بولیروگاڑی کا تصادم ہوگیا۔ اس حادثہ میں تین نوجوان ہلاک ہوگئے۔ حادثہ ضلع کے بستواراواپیٹ کے حدود میں پیش آیا۔

پولیس نے بتایا کہ بستواراواپیٹ پنچایت کی پاپائی پلی کے رہنے والے 20سالہ پون 21سالہ سرینواس اور21سالہ راہل چائے پینے کیلئے جارہے تھے کہ بولیروگاڑی کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیااور یہ گاڑی ان کی بائیک سے ٹکراگئی۔

حادثہ میں تین نوجوان موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

اے پی:ضلع گنٹورمیں وائی ایس آر کانگریس کے دفتر پر حملہ

Read Next

تلنگانہ:نئے سال کی تقریب میں شرکت کے بعد واپسی کے دوران سڑک حادثہ۔ماں اوربیٹی ہلاک

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular