اے پی:ضلع گنٹورمیں وائی ایس آر کانگریس کے دفتر پر حملہ

آندھرا پردیش کے ضلع گنٹور میں سال نو کی تقریب کے موقع پر حالت نشہ میں چند افراد نے ریاست کی حکمران جماعت وائی ایس آرکانگریس کے دفتر پر سنگباری کی۔ یہ دفتر ضلع کے چندرمولی نگر میں واقع ہے۔اس واقعہ کے نتیجہ میں دفتر کے شیشے ٹوٹ گئے۔

وزیر صحت وی رجنی کو حال ہی میں گنٹور مغربی حلقہ کا وائی ایس آرکانگریس کا انچارج مقرر کیا گیا ہے۔ نئے سال کی خوشی میں دفتر کے افتتاح کے انتظامات مکمل کئے گئے تھے تاہم کل نصف شب کو بعض شرپسندوں نے دفتر پر حملہ کر دیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور ہجوم کو منتشر کردیا۔ بعض افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

وائی ایس شرمیلاکے بیٹے کی شادی

Read Next

آندھراپردیش کے ضلع پرکاشم میں سڑک حادثہ۔تین نوجوان ہلاک

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular