وزیر ٹرانسپورٹ نے 80نئی بسوں کو ہری جھنڈی دکھاکر کیا روانہ ۔ ایک ہزار الیکڑک بسیں جلد فراہم کرنےکا اعلان

حیدرآباد ۔ تلنگانہ سکریٹریٹ کے قریب ڈاکٹر بی آر امبیڈکر مجسمہ سے 80 بسوں کو یاستی وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا گیا ہے۔ اس تقریب میں تلنگانہ آر ٹی سی منیجنگ ڈائریکٹر سجنار اوردیگر عہدیدار موجود رہے۔ وزیرٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے بتایاکہ 80 نئی آرٹی سی بسوں میں 30 ایکسپریس۔ 30 راجدھانی اے سی، 20 لہری سلیپر، سیٹرزشامل ہیں۔۔

تلنگانہ آر ٹی سی نے جاریہ مالی سال 400 کروڑ کی لاگت سے 1050 نئی ڈیزل بسوں کو خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جن میں 400 اکسپریس، 512 پلے ویلگو، 92 لہاری سلیپر کم سیٹر اور 56 اے سی راجدھانی بسیں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ماحولیات سے پاک الکٹرک بسوں کو بھی متعارف کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ حیدرآباد میں 540 سٹی بسوں اور ریاست کے دیگر مقامات پر 500 بسوں کو متعارف کیا جائے گا۔ یہ تمام بسیں مارچ 2024ء تک عوام کے لئے متعارف کردی جائیں گی۔

وزیر پونم پربھاکر نے کہا کہ آر ٹی سی عملہ اور آر ٹی سی بسوں پر حملوں کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔ مہالکشمی اسکیم کے بعد سے خواتین مسافروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ بسوں کی اوور لوڈنگ پر ہماری نظر میں آئی ہے۔اس پر قابو پانے کے لیے متبادل اقدامات کر رہے ہیں۔ مرد مسافروں کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے سنکرانتی بس کے کرایوں کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

پرجاپالاناکی درخواست فروخت کرنے پر کاروائی کرنے حکام کو ہدایت ۔ وزیراعلیٰ کا جائزہ اجلاس

Read Next

وزیراعلیٰ نے متوفی سوئگی بواے کے خاندان کو 2 لاکھ کی امداد حوالے کی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular