وزیراعلیٰ نے متوفی سوئگی بواے کے خاندان کو 2 لاکھ کی امداد حوالے کی

وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے سوئگی ڈیلیوری بوائے محمد رضوان کے خاندان کو 2 لاکھ روپئے کی مالی امداد فرا ہم کی ہے۔ جو چار ماہ قبل ڈیوٹی کے دوران حادثاتی طور پر فوت ہوگیا تھا۔ وعدے کے مطابق، وزیراعلیٰ نے چند دنوں میں خاندان کو مالی تحفظ فراہم کیا۔

چیف منسٹر ریلیف فنڈ سے 2 لاکھ روپے کا چیک ہفتہ کو سیکرٹریٹ میں متاثرہ خاندان کو پیش کیا گیا۔ اس مہینے کی 23 تاریخ کو نامپلی ایگزیبیشن گراؤنڈ میں کارکنوں کے ساتھ ایک میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ میں وزیر اعلیٰ نے سوئگی بوائے محمد رضوان کے معاملے کا ذکر کیا جو چار ماہ قبل کھانے کی ڈیلیوری کے دوران حادثاتی طور پر جاں بحق ہو گیا تھا۔

وزیر اعلیٰ نے یاد دلایا کہ انہیں پچھلی حکومت سے توقع تھی کہ وہ رضوان کے خاندان کی مدد کے لیے کچھ کرے گی، لیکن بی آر ایس حکومت کی طرف سے کوئی جواب نہیں ملا۔ لواحقین کی تفصیلات جاننے کے بعد وزیراعلیٰ نے عہدیداروں کو چیف منسٹر ریلیف فنڈ سے 2 لاکھ روپے خاندان کو فراہم کرنے کا حکم دیا۔مرحوم سوئگی بوائے کےوالد سید سراج و اہل خانہ کو سیکرٹریٹ بلایا گیا اور وزیر اعلیٰ نے خاندان کو 2 لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کی۔ لواحقین نے وزیراعلیٰ کی مدد پر خوشی کا اظہار کیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

وزیر ٹرانسپورٹ نے 80نئی بسوں کو ہری جھنڈی دکھاکر کیا روانہ ۔ ایک ہزار الیکڑک بسیں جلد فراہم کرنےکا اعلان

Read Next

تلنگانہ وزیر اعلیٰ نےاپنا قافلہ روک کر پہلے ایمبولینس کو دیا راستہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular