چین کے مانجہ کی فروخت حیدرآباد میں تاجر گرفتار

حیدرآباد ۔ چین کا ممنوعہ مانجہ فروخت کرنے کے الزام میں ٹاسک فورس ٹیم نے حیدرآباد کے پرانا شہر سے ایک تاجر کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق بھگوان داس بجاج نامی شخص کی گلزار حوض کے پاس پتنگوں کی دکان ہے، وہ پتنگ اور دیگر مانجوں کے ساتھ ممنوعہ چین کا مانجہ بھی فروخت کر رہا تھا۔

ملزم نے سنکرانتی تہوار کے پیش نظر بھاری مقدار میں مانجہ کی ذخیرہ اندوزی کی تھی۔ باخبر ذرائع کی اطلاع پر پولیس نے دھاوا کرتے ہوئے تاجر کو گرفتار کر لیا۔ اور اس کے پاس سے 15 لاکھ روپیے مالیتی مانجہ ضبط کرلیا گیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

قومی صحت مشن پر تلنگانہ کے وزیر صحت کا اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس

Read Next

کراچی بیکری آتشزدگی واقعہ۔ ایک زخمی کی موت

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular