
حیدرآباد ۔ کراچی بیکری کے مینوفیکچرنگ یونٹ میں آگ لگنے کے حادثہ میں زخمی ایک ورکر کی علاج کے دوران موت ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق چند دن قبل شہر کے علاقہ گگن پہاڑ میں واقع کراچی بیکری کے مینوفیکچرنگ یونٹ کے کچن میں پائپ لائن سے گیس خارج ہونے کا نتیجہ میں اگ بھڑک اٹھی تھی۔
اس حادثے میں 15 ورکرس جھلس گئے تھے جن میں سے آٹھ کی حالت تشویش ناک تھی اور انہیں علاج کیلئے خانگی ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا، جہاں علاج کے دوران کنول کشور کی موت ہوگی اس کی عمر 27 سال بتائی گئی ہے۔