قومی صحت مشن پر تلنگانہ کے وزیر صحت کا اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس

تلنگانہ کے وزیر صحت، طب اور خاندانی بہبود سی دامودرا راجنارسمہا نے قومی صحت مشن کا اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ ریاستی وزیر نے‌ پرائمری ہیلتھ سینٹرز (پی ایچ سی) کو مضبوط کرنےپر زور دیا۔
سرکاری اسپتالوں میں ڈیلیوری کی سہولتوں میں اضافہ کرنے کے لیے افسران کو موثر انداز میں کام کرنا چاہیے۔

دامودرا راجنارسمہا نے‌ کہا کہ دیہی ڈسپنسریوں اور بستی ڈسپنسریوں کی کارکردگی کو بہتر بنایا جائے۔زچہ اور بچہ کی دیکھ بھال اچھی کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نارمل ڈیلیوری کو یقینی بنانے کے لیے قابل نرسوں کو تربیت فراہم کریں۔ محکمہ صحت اور محکمہ طب کے افسران ایکشن لیں۔ تلنگانہ ڈائیگناسٹک کو ضرورت مندوں کے لیے خون کے نمونے جمع کرنے اور تشخیصی ٹیسٹوں کو تیز کرنا چاہیے۔

سرکاری اسپتالوں میں موسمی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈینگی، ملیریا، چکن پاکس اور دیگر وائرل انفیکشن سے بچاؤ کے لیے ضروری ادویات اور ٹیسٹ دستیاب رکھے جائیں۔ ٹی بی اور جذام سے بچاؤ کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ گرام سبھا کے ذریعہ بیداری پروگرام منعقد کیا جانا چاہئے۔

Vinkmag ad

Read Previous

پرجاوانی پروگرام میں 2715 درخواستیں موصول

Read Next

چین کے مانجہ کی فروخت حیدرآباد میں تاجر گرفتار

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular