کوویڈ معاملات۔کم قوت مدافعت والے احتیاط کریں:سپرنٹنڈنٹ گاندھی اسپتال

تلنگانہ میں روزبروزکورونا کے معاملات میں اضافہ درج کیاجارہا ہے۔ گذشتہ چند دنوں سے کورونا کے کیسس میں اضافہ اور مرکزی حکومت کی اڈوائزری کے بعد ریاست میں چوکسی اختیار کی گئی ہے۔

سرکاری اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کے لئے علحدہ وارڈس قائم کئے جارہے ہیں۔اسی دوران حیدرآباد کے گاندھی اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر راجہ راو نے کہا ہے کہ سردی کے موسم میں وائرل امراض یا کوویڈ کے معاملات تیزی کے ساتھ پھیلتے ہیں۔

کوویڈ کے پھیلنے اورانفکشن کی شرح زیادہ ہونے کے سبب خطرہ والے گروپس اورکم قوت مدافعت والوں کو لازمی طورپر احتیاط کرنا چاہئے۔ انھوں نے لوگوں کو حکومت اور محکمہ صحت کی جانب سے دیئے مشورے پر عمل کرنے پر زور دیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

ورنگل۔ ٹہرائی گئی کار جلادی گئی

Read Next

اے پی کے پاڈیرومیں درجہ حرارت13ڈگری سلسیس درج

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular