
تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں نامعلوم افراد نے کار کو نذرآتش کردیا۔ ضلع کے پُوپل گٹہ علاقہ میں سرکاری اسپتال کے احاطہ میں اجئے نامی شخص نے کار کو ٹہرایاتھا تاہم رات میں اس کار کو جلادیاگیا۔
اس واقعہ میں کار جل کر مکمل طورپر خاکتسرہوگئی۔ پولیس نے اس سلسلہ میں کی گئی شکایت کی بنیاد پر ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔