
حیدرآباد: حیدرآباد کی نارائن گوڑہ پولیس نے ایک اسپا سنٹر پر دھاوا کیا۔ سب انسپکٹر سریشا کے مطابق حمایت نگر اسٹریٹ نمبر 9 میں واقع ایک اپارٹمنٹ میں اسپا سنٹر چلایا جا رہا تھا۔ باوثوق ذرائع کی اطلاع پر پولیس نے وہاں دھاوا کیا۔
پولیس نے اسسلسلے میں اسپا سنٹر کے آرگنائزر راہل سندیپ ریسپشنسٹ مادھوری کے خلاف کیس درج کر لیا۔ اسپا سنٹر میں تین خواتین ورکرس کے ذریعہ کام کروایا جا رہا تھا۔
پولیس کے مطابق اسپا سنٹر میں عدالت کے رہنمایانہ خطوط کی خلاف ورزی کی جا رہی تھی جس پر یہ کاروائی کی گئی ہے۔