
محکمہ موسمیات پیش گوئی کی ہے کہ ریاست تلنگانہ کے مختلف مقامات پر 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پیر کو ملک بھر میں عید الضحیٰ منائی جائےگی۔
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے کئی اضلاع میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ موسمیات کے مرکز نے اتوار کو تلنگانہ کے عادل آباد، کمارمبھیم آصف آباد، منچیریال، نرمل، نظام آباد، جگتیال اور راجنا سرسیلا اضلاع میں موسلادھار بارش کی پیشن گوئی کی گئی۔ بکر عید پر تلنگانہ کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
اگلے سات دنوں کے دوران ریاست میں کچھ مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش یا گرج چمک کے ساتھ بارش کے آثار ہیں۔ تلنگانہ میں جنوب مغربی مانسون کمزور رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں ایک یا دو مقامات پر بارش ہوئی۔ اتوار کی شام میں تلنگانہ اورحیدرآباد کے مختلف علاقوں بارش ہوئی۔