
والدین کی خواہش ہوتی ہےکہ ان کی اولاد کامیابیوں کی بلندیوں کو چھو لیں۔ اور انکی کامیابی دیکھ کر انھیں سلوٹ کرنے کو دل چاہئے ۔ ایسا ہی واقعہ میں ،پروبیشنری آئی اے ایس بیٹی کوٹریننگ کیلئے پہنچنے پر ڈپٹی ڈائرکٹر باپ نے سیلوٹ کیا۔
تفصیلات کے مطابق وینکٹیشورلو کی بیٹی آئی اے ایس پروبیشنری اوماہارتی ان7پروبیشنری آفیسرس کی ٹیم کا حصہ تھی جو ٹریننگ کیلئے اکیڈیمی پہنچے۔اس دوران بیٹی کو اس وقت خوشگوارحیرت ہوئی جب باپ نے اپنی بیٹی کا نہ صرف گلدستے سے استقبال کیا بلکہ اس کو سیلوٹ بھی کیا۔
یہ منظر دیکھ کر بیٹی بھی خوش ہوگئی اور وہاں موجود وینکٹیشورلو کی بیوی بھی مسکرائے بغیر نہیں رہ سکی۔اس واقعہ کی تصاویر سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جس میں دیکھاگیا کہ بیٹی باپ کے ساتھ خوشگوار موڈ میں ہے۔