آن لائن گیمس میں رقم ہار جانے والے نوجوان کی خودکشی

حیدرآباد۔ آن لائن گیم میں رقم ہار کر مقروض ہو جانے والے ایک طالب علم نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ ریاست تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق نرسم پیٹ سے تعلق رکھنے والا پریشانت انٹرمیڈیٹ سال دوم میں زیر تعلیم تھا، وہ فون میں آن لائن گیمز کھیلنے کی عادت کا شکار ہو گیا تھا اور وہ کافی رقم ہار چکا تھا۔
لڑکے نے قرض کی ادائیگی کے لیے دو لاکھ روپے مختلف ایپ سے آن لائن حاصل کیے تھے۔ رقم کے نقصان، مقروض ہونے اور گھر والوں کو معلوم ہونے پر کیا ہوگا اس خوف سے دوچار ہو کر کل رات اس نے اپنے مکان میں پھانسی لے لی۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کر کے چھان بین شروع کر دی ہے

Vinkmag ad

Read Previous

حیدرآباد میں پانچ کروڑ روپے ضبط

Read Next

ترقی کیلئے بی آرایس کو دوبارہ اقتدار میں لانے کےٹی آر کی اپیل۔مکتھل میں روڈ شوسےخطاب

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular