
سٹے بازی نے ایک شخص کو بنادیا چور
حیدرآباد: آن لائن سٹے بازی اور جوا کھیلنے کے عادی ایک نوجوان کو مڈگل پولیس نے اپنے قرض کی ادائیگی کے لیے چوری کرتے ہوئے پکڑے جانے کے بعد گرفتار کرلیا۔ اس واقعہ کا انکشاف ابراہیم پٹنم اے سی پی کے وی پی راجو نے اے سی پی آفس میں میڈیا بریفنگ کے دوران کیا۔
۔ 7 اکتوبر کو مدگل پولیس اسٹیشن حدود کے تحت برہمن پلی میں ایرون کے نزدیک ملزم نے ایک بزرگ خاتون سے سونے کی چین چھین لی۔ یہ واردات مدگل پولیس اسٹیشن حدود میں انجام دی گئی۔ جب چین چھینی گئی تب خاتون لال مٹی جمع کرنے کے مقام پر تھی۔
مشتبہ شخص کو جمعہ کے روز مڈگل کے قریب ایس آئی ناگاراجو کی طرف سے گاڑی کی چیکنگ کے دوران گرفتار کیا گیا۔ جب پوچھ تاچھ کی گئی تو اس شخص نے بزرگ خاتون سے گولڈ چین کی چوری کا اعتراف کیا۔
نلگنڈہ ضلع کے دنڈی منڈل سے تعلق رکھنے والا ملزم ستیہ مبینہ طور پر آن لائن سٹے بازی کے عادی ہونے کے بعد قرض میں ڈوب گیا تھا اور اس نے دو سالوں میں 20 لاکھ روپے کا نقصان اٹھایا تھا۔ اپنے قرضے ادا کرنے کے لیے اس نے چوری کا سہارا لیا۔
اے سی پی نے نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی زندگی کو برباد کرنے سے بچنے کے لیے آن لائن سٹے بازی اور جوئے سے دور رہیں۔ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔