
حیدرآباد: یادادری بھوانگیری ضلع کے بھوڈن پوچمپلی منڈل کے جبلک پلی گاؤں میں منگل کو گنیش وسرجن کے دوران ایک نوجوان کی جان چلی گئی۔ مہلوک شخص کی شناخت پروین کے طور پر ہوئی ہے۔
پروین وسرجن کی رسم ادا کرتے ہوئے غلطی سے پھسل کر تالاب میں گر گیا۔ پروین کی لاش کو برآمد کرنے کی کوششیں شروع کر دی گئی ہیں، اور حکام واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ سانحہ کے حوالے سے مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔