
تلنگانہ حکومت کی مہا لکشمی اسکیم کے تحت آر ٹی سی بسوں میں خواتین کو مفت سفر کی سہولت فراہم کی گئی ہے، جس کی وجہ سے بسوں میں خواتین کی کثیر تعداد دیکھی جا رہی ہے، اس دوران سیٹیں نہ ملنے کی وجہ سے کئی خواتین میں جھگڑا بھی ہو رہا ہے۔
اسی طرح کا ایک واقعہ تازہ طور پر ورنگل میں پیش آیا۔
تلنگانہ آرٹی سی بس میں سیٹ کیلئے خواتین مسافرین میں زبردست جھگڑا ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ورنگل سے نرسم پیٹ جانے والی بس میں بڑی تعداد میں خواتین سوار ہوئیں اس دوران ایک خاتون کی جانب سے روکی گئی سیٹ پر دوسری خاتون بیٹھ گئی۔ اس مسئلہ پر خواتین کے درمیان جھگڑا ہوا۔ غصہ میں وہ ایک دوسرے کے بال پکڑ کر لڑنے لگیں۔ وہاں موجود کسی مسافر نے اس منظر کی اپنے سیل فون میں فلم مندی کر لی اور یہ تیزی کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔