تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد میں ٹریکٹر الٹ گیا۔ایک شخص ہلاک

ضلع محبوب آباد میں ٹریکٹر کے الٹ جانے کے نتیجہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ ضلع کے اینوگرتی منڈل کے لالوتانڈہ میں یہ حادثہ پیش آیا۔

مہلوک کے رشتہ داروں نے بتایا کہ بچونائک کھیت میں ہل چلارہا تھاکہ اس نے ٹریکٹر پر سے توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں یہ ٹریکٹرالٹ گیا اور وہ ہلاک ہوگیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

حیدرآباد میں ہونے والا سن برن فیسٹول منسوخ

Read Next

تلنگانہ کے ضلع عادل آباد میں ایک شخص کاقتل

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular