
حیدرآباد: ایک کمسن لڑکی سمیت تین افراد ہفتہ کی صبح حادثہ میں زخمی ہوگئے جب بھینسہ سے نرمل جانے والی آر ٹی سی بس نرمل کے سنتوشی ماتا مندر کے قریب آٹو رکشا سے ٹکرا گئی۔
آٹو رکشا سڑک عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا کہ بس سے ٹکرا گیا جس سے وہ زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر علاج کے لیے بھینسہ ایریا اسپتال منتقل کیا گیا۔